ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کے ہاں ننھے مہمان کی آمد متوقع

کوہلی اور انوشکا شرما دوسرے بچے کی پیدائش کے منتظر ہیں، اے بی ڈی ویلیئرز کا دعویٰ

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب اتوار 4 فروری 2024 14:57

ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کے ہاں ننھے مہمان کی آمد متوقع
نئی دہلی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 4 فروری 2024ء ) سابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی کے انگلینٖڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں نہ ہونے کی اصل حقیقت سامنے آگئی ۔ اے بی ڈویلیئرز نے اپنے یوٹیوب چینل پر انکشاف کیا کہ ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کے ہاں دوسرے ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے ۔ انہوں نے انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں ویرات کوہلی کی عدم شرکت کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ ویرات کوہلی کی زندگی میں سب کچھ بہتر ہے، وہ اپنی فیملی کے ساتھ وقت گزار رہے ہیں کیونکہ ان کے ہاں ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ میں کسی اور بات کی تصدیق نہیں کرسکتا۔ میں کرکٹ کے میدان میں انہیں کھیلتے دیکھنے کا انتظار کر رہا ہوں لیکن اگر آپ سچے اور جینوین انسان ہیں تو فیملی آپ کی پہلی ترجیح ہوتی ہے ، اس پر ویرات کوہلی کو جج نہیں کیا جا سکتا، یقیناً ہم انہیں مس کر رہے ہیں لیکن انہوں نے اچھا فیصلہ لیا ہے ۔

(جاری ہے)

 
خیال رہے کہ انوشکا شرما اور ویرات کوہلی نے دسمبر 2017ء میں شادی کی تھی اور پھر جنوری 2021ء میں ان کے ہاں بیٹی وامیکا کی پیدائش ہوئی تھی ،اس وقت بھی ویرات کوہلی آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز ادھوری چھوڑ کر اپنی فیملی کے پاس آگئے تھے۔

                                                                                                                                                                                    
وقت اشاعت : 04/02/2024 - 14:57:44

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :