محمد عامر نے عام انتخابات کے نتائج میں تاخیر پر اپنا ردعمل دیدیا

پاکستان بھر میں ابتدائی نتائج میں پی ٹی آئی آگے، اسکے باوجود ووٹنگ کے نتائج میں اچانک وقفہ تشویش کو بڑھاتا ہے، شفافیت جمہوری عمل کی کلید ہے، اپ ڈیٹس کا انتظار اور منصفانہ حل کی امید ہے : سابق پیسر کا ٹویٹ

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 9 فروری 2024 10:46

محمد عامر نے عام انتخابات کے نتائج میں تاخیر پر اپنا ردعمل دیدیا
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 9 فروری 2024ء ) قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بائولر محمد عامر نے عام انتخابات کے نتائج میں تاخیر پر اپنا ردعمل دیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹویٹر) پر اپنے پیغام میں 31 سالہ محمد عامر نے لکھا کہ ’’پاکستان بھر میں ابتدائی نتائج میں پی ٹی آئی آگے! اس کے باوجود ووٹنگ کے نتائج میں اچانک وقفہ تشویش کو بڑھاتا ہے۔

شفافیت جمہوری عمل کی کلید ہے۔ اپ ڈیٹس کا انتظار اور منصفانہ حل کی امید ہے‘‘۔
واضح رہے کہ ملک میں عام انتخابات میں پولنگ کے بعد نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے اور اب تک قومی اسمبلی کے چند ہی حلقوں کے غیر سرکاری و غیر حتمی نتیجے سامنے آئے ہیں۔ عام انتخابات کیلئے پولنگ کا عمل صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک جاری رہا اور کروڑوں افراد نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ ملک میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروسز بند رہیں جس کے باعث امیدواروں اور ووٹرز کو مشکلات کا سامنا رہا۔ ملک میں عام انتخابات میں پولنگ کے بعد نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔ قومی اسمبلی کے اب تک کے غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج کے مطابق پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدواروں نے 29، مسلم لیگ (ن) نے 18اور پپیلزپارٹی نے 11 نشستیں جیتی ہیں۔                                                
وقت اشاعت : 09/02/2024 - 10:46:19

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :