مسٹر خیبرپختونخوا 2015 کا ٹائٹل مردان کے شاہ زیب نے جیت لی،
جونیئر مسٹر خیبرپختونخوا کاٹائٹل منیر خان ، ، مسٹر پشاور اور جونیئر مسٹر پشاور کا اعزازمومن خان اور محمد شیر نے اپنے نام کر لیا
ہفتہ 21 مارچ 2015 22:51
پشاور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔21مارچ۔2015ء) مسٹر خیبرپختونخوا 2015 کا ٹائٹل مردان کے شاہ زیب نے جیت لی ،جونیئر مسٹر خیبرپختونخوا کاٹائٹل منیر خان ، جبکہ مسٹر پشاور اور جونیئر مسٹر پشاور کا اعزازمومن خان اور محمد شیر نے اپنے نام کرلیا، مہمان خصوصی وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے مشیر برائے سپورٹس ویوتھ آفیئر ز امجد آفریدی نے انعامات تقسیم کئے ان کے ہمراہ سابق صوبائی وزیر کھیل سید عاقل شاہ ، صوبائی باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن کے صدر سہیل بن قیوم ، پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل طار ق پرویز ، خیبر پختونخوا تائیکوانڈو ایسوسی ایشن کے صدر الیاس آفریدی ، خیبرپختونخوا اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل ذوالفقاربٹ سمیت دیگر اہم شخصیات موجود تھے ۔
خیبرپختونخوا باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام منعقدہ مسٹر خیبرپختونخوا و جونیئر مسٹر خیبرپختونخوا اور مسٹر پشاور و جونیئر مسٹر پشاور باڈی بلڈنگ کے مقابلے نشٹر ہال پشاور میں منعقد ہوئے جس میں خیبرپختونخوا کے چھ ریجن ڈی آئی خان ،کوہاٹ،مردان،ہزارہ ، ملاکنڈ اور پشاور سے80 سے زائد تن سازوں نے حصہ لیا مقابلوں میں مسٹر خیبرپختونخوا کا ٹائٹل مردان کے شاہ زیب نے اپنے نام کرلی ، جونیئر مسٹر خیبرپختونخوا منیر خان ، مسٹر پشاورمومن خان اور جونیئر مسٹر پشاور کا ٹائٹل محمد شیر نے اپنے نام کیا ۔(جاری ہے)
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
Pakistan tour of Ireland 2024
Pakistan tour of England 2024
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
سرگودہا میڈیکل کالج کے سپورٹس گالا کا افتتاح
-
محمد عامر کے دورہ آئرلینڈ کے لیے ویزے کی منظوری دے دی گئی
-
فرانس کے بنیامین تھامس نے گیرو ڈی اٹالیہ سائیکل ریس کا پانچواں مرحلہ جیت لیا
-
مانچسٹر سٹی انگلش پریمیئر لیگ میں ہفتہ کو فلہم کے خلاف پنجہ آزمائی کرے گی
-
آئی پی ایل، سن رائزرز حیدرآباد نے اہم ریکارڈ اپنے نام کرلیے
-
پاکستان کیخلاف سیریز سے قبل آئرش کرکٹرز نے نئے سینٹرل کنٹریکٹس کی پیشکش مسترد کردی