پی ایس ایل 9 کا ٹائٹل جیتنا ملتان سلطانز کا ہدف ہے۔افتخار احمد

جمعرات 22 فروری 2024 01:20

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 فروری2024ء) ملتان سلطان کے کھلاڑی افتخار احمد نے کہا ہے پی ایس 9 کا ٹائٹل جیتنا ہماری ٹیم کا ہدف ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو یہاں ملتان میں پی ایس ایل 9 کے ساتویں میچ میں لاہور قلندرز کے خلاف ملتان سلطانز کی جیت کے بعد پریس کانفرنس کر تے ہوئے کیا۔افتخار احمد نے کہا کہ لاہور قلندرز کے خلاف شروع میں مشکل لگ رہا تھا،پیچ پر گیند سیم ہو رہا تھا مگر کپتان محمد رضوان بہت اچھا کھیلے اور گیم کو بنایا۔

انہوں نے میں سوچ کر آیا تھا کہ جس طرف کی باؤنڈری چھوٹی ہے اسے ٹارگٹ کروں،پورے اعتماد کیساتھ کھیلا،خوشی ہے کہ ہم جیت گئے،مجموعی طور پر ہماری پوری ٹیم اچھا پرفارم کر رہی جس کی وجہ سے مسلسل کامیابیاں مل رہیں،پی ایس ایل 9 کا ٹائٹل جیتنا ملتان سلطانز کا ہدف ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ لاہور قلندرز کے خلاف میچ میں ہم نے فیلڈنگ بری کی یہ بات تسلیم کرتے ہیں، محمد رضوان سے بھی کیچ ڈراپ ہوا جو کہ ہوتا نہیں ہے،فیلڈنگ پر ہماری ٹیم کی آپس میں بہت بحث ہوئی،آئندہ میچز میں فیلڈنگ کو بہتر کریں گے۔

محمد افتخار نے فیصل اکرم سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہا کہ فیصل اکرم بیسٹ ایمرجنگ ٹیلینٹ میں سے ایک ہے، فیصل اکرم کو بھی چانس ملے گا۔ایک اور سوال جواب میں انہوں نے کہا کہ میچ کے دوران شاہین آفریدی اور میرے درمیان جو ہوا یہ کرکٹ کی خوبصورتی ہے،شاہین ہمارا ٹیم میٹ ہے اور قومی ٹیم کا کپتان بھی ہے اسے غصے سے دیکھنا مشکل کام تھا۔

علاوہ ازیں لاہور قلندرز کے اسپن باولر لینڈے نے پریس کانفرنس کر تے ہوئے کہا کہ کرکٹ میں ہار جیت ہوتی رہتی ہے،ملتان سلطانز کے کھلاڑی افتخار احمد نے بہت عمدہ بیٹنگ کی،ہماری ٹیم دفاعی چیمپئن ہے،پر امید ہیں کہ کم بیک کریں گے۔انہوں نے کہا ٹائٹل کا دفاع کرنا بڑی ذمہ داری ہے، ہماری ٹیم پہلے تین میچز ہار گئی ہے مگر ہم کم بیک کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔لنڈے نے کہا کہ راشد خان ورلڈ کلاس باولر ہیں،میں پوری کوشش کروں گا کہ اپنی ٹیم کو میچز جتوانے میں اہم کردار ادا کروں۔
وقت اشاعت : 22/02/2024 - 01:20:06