واپڈا کی مہوش علی نے طورسم خان آل پاکستان نیشنل ویمنز سکواش چیمپئن شپ جیت لی

جمعرات 22 فروری 2024 21:57

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 فروری2024ء) پشاور میں جاری طورسم خان آل پاکستان نیشنل ویمنز اینڈ بوائز انڈر15 چیمپئن شپ اختتام پذیر ہوگئی، پاکستان واپڈا کی مہوش علی نے پاکستان آرمی کی ثنا بہادر کو تین دو سے شکست دیکرطورسم خان آل پاکستان نیشنل ویمنز سکواش چیمپئن شپ کی ٹرافی اپنے نام کرلی، انڈر 15 بوائز کیٹگری میں آرمی کے نعمان خان نے پاکستان آیئر فورس کے احمد ریان کو ہراکر پہلی پوزیشن حاصل کی، مہمان خصوصی ڈائریکٹر سپورٹس پاکستان ایئر فورس گروپ کیپٹن یاسر نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے ان کے ہمراہ اسسٹنٹ ڈائریکٹرپاکستان ایئر فورس ونگ کمانڈریاسر سبحانی،سکواش لیجنڈ قمرزمان سیکرٹری منصور زمان ایگزیکٹو ممبر شیر بہادرفضل خلیلڈائریکٹوریٹ سینئر کوچچیف آرگنائزر منور زمان کوچز محمد وسیمامان اللہ خانفضل محمود اور چیف ریفری عادل فقیر بھی موجودتھے خیبرپختونخوا سکواش ایسوسی ایشن کے زیراہتمام قمرزمان سکواش کمپلیکس میں منعقدہ پشاور کے قمر زمان سکواش کمپلیکس میں جاری ہے گزشتہ روز ان مقابلوں کا افتتاح سیکرٹری لوکل گورنمنٹ داد خان نے کیا جبکہ ان کے ہمراہ طورسم خان آل پاکستان نیشنل ویمنز اینڈ بوائز انڈر15 چیمپئن شپ میں گرلز کا فائنل پاکستان آرمی کی ثنا بہادر اور واپڈا کی مہوش علی کے درمیان کھیلاگیا جس میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد مہوش علی نے ثنا بہادر کو تین دو سے شکست دیکر ٹرافی اپنے نام کرلی۔

(جاری ہے)

پہلے دو سیٹ میں آرمی کی ثنا بہادر نے واپڈا کی مہوش علی کے خلاف 12-10 اور 13-11 سے کامیابی حاصلی جبکہ مہوش نے پہلے دو سیٹ ہارنے کے باوجود آخری تین سیٹ جیت کر نیشنل چیمپئن شپ کی ٹرافی اپنے نام کرلی، سکور 12-10,11-9 اور 12-10 رہا۔دونوں کیٹیگریز میں 3232 کھلاڑی نے شرکت کی۔
وقت اشاعت : 22/02/2024 - 21:57:17

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :