پی ایس ایل 9 میں کوئی ٹیم آسان نہیں،دوسری مرتبہ ٹرافی جیتنا ہماری ٹیم کا مشن ہے،سعود شکیل

اتوار 25 فروری 2024 20:10

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 فروری2024ء) کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کھلاڑی سعود شکیل نے کہا ہے کہ کھیل میں ہار جیت ہوتی رہتی ہے،ملتان سلطانز اچھا کھیلااور وہ جیت گئے،پی ایس ایل 9 میں کوئی ٹیم آسان نہیں،دوسری مرتبہ ٹرافی جیتنا ہماری ٹیم کا مشن ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کے روز ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں پی ایس ایل 9 کے گیارہویں میچ میں ملتان سلطانز کے خلاف کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی شکست کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔

سعود شکیل نے کہا کہ ملتان سلطانز کے خلاف مجھے کھیلنے کا چانس ملا مگر اسے یوٹیلائز نہیں کر سکا،آئندہ میچز میں بہتر کھیلنے کی ہر ممکن کوشش کروں گا۔سرفراز احمد سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وہ ہسپتال میں ہیں انکا سٹی اسکین ہو رہا ہے،سرفراز احمد کی میڈیکل رپورٹس آنے پر میڈیا کو آگاہ کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

ایک اور سوال کے جواب میں سعود شکیل نے کہا کہ نہیں سمجھتا کہ ہمارے مڈل آرڈر میں کوئی مسئلہ ہے،ہمارے کھلاڑی اچھا کھیل رہے۔

ملتان سلطانز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ نہ کرنے کے فیصلے بارے پوچھے گئے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہماری ٹیم نے پچھلے دو میچ چیز کر کے جیتے، ملتان سلطانز کے خلاف بھی اسی مومنٹم کو جاری رکھنا چاہتے تھے۔انہوں نے کہا کہ ایونٹ میں تمام ٹیمیں کھیلنے کیلئے آئی ہیں، ایسا نہیں ہو سکتا کہ ہم سارے میچ جیت جائیں،ہار جیت کھیل کا حصہ ہے۔

محمد عامر سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ایسا نہیں ہو سکتا کہ عامر ہر میچ میں ہی وکٹیں لیں۔انہوں نے مزید کہا کہ کراؤڈ لاہور اور ملتان میں بہترین ملا، نہیں سمجھتا کے کراوڈ کا ہم پر کوئی پریشر ہوتا ہے۔قبل ازیں ملتان سلطان کے کوچ محمد وسیم نے پریس کانفرنس کر تے ہوئے کہا کہ ہوم گراؤنڈپر ہماری ٹیم نے چار میچ جیتے ہیں،آئندہ میچز میں کنڈیشنز مختلف ملیں گی،کنڈیشن کے حساب سے اگلے میچز کی تیاری کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے اوور سیز کھلاڑی بہتر پرفارم کر رہے اور لوکل کھلاڑی بھی اچھا کھیل رہے ہیں،ہماری ٹیم کسی ایک کھلاڑی پر انحصار نہیں کر رہی۔انہوں نے کہا کہ ملتان کی پیچ اسپنرز کو سپورٹ کر رہی تھی۔ کیچز ڈراپ کرنے سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں محمد وسیم نے کہا کہ ہم فیلڈنگ بہتر کرنے کی کوشش کر رہے ہیں امید ہے آئندہ میچوں میں کیچ ڈراپ نہیں ہوں گے۔ا نہوں نے کہا کہ ہمارا بالر محمد علی اچھا پرفارم کر رہا ہے،محمد علی کو ٹیم میں پک کرنے پر مینجمنٹ کو کریڈٹ جاتا ہے،محمد علی کا بال پر بہت کنٹرول ہے،محمد علی نے اب تک ٹورنامنٹ میں عمدہ بولنگ کی ہے آئندہ میچز میں بھی محمد علی سے بہترین کارکردگی کی توقع رکھتے ہیں۔
وقت اشاعت : 25/02/2024 - 20:10:14