پی ایس ایل نائن،کراچی کنگز کے فاسٹ بائولر حسن علی ذاتی مصروفیات کے باعث پریکٹس سیشن میں شریک نہیں ہوسکے

منگل 27 فروری 2024 22:34

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 فروری2024ء) کراچی کنگز کے فاسٹ بائولر حسن علی نے ذاتی مصروفیات کے باعث پریکٹس سیشن میں حصہ نہیں لیا۔

(جاری ہے)

کنگز کے کھلاڑیوں نے اپنے آئندہ میچوں کی تیاری کے سلسلے میں منگل کو نیشنل بینک سٹیڈیم کراچی کے اوول گرائونڈ پر فاسٹ بائولر حسن علی کی غیرموجودگی میں پریکٹس کی۔حسن علی بیٹی کی ولادت کی وجہ سے اپنی اہلیہ اور نوزائیدہ بیٹی کے ہمراہ لاہور میں ہیں جس کی باعث وہ پریکٹس سیشن میں شریک نہ ہوسکےتاہم وہ کل بدھ کو اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف میچ کیلئے دستیاب ہوں گے۔
وقت اشاعت : 27/02/2024 - 22:34:37