ایشلے نرس کی شاندار کاکردگی،راجستھان کنگز نے لیجنڈز ٹرافی جیت لی

جمعرات 21 مارچ 2024 14:05

پالے کیلے (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مارچ2024ء) ایشلے نرس کے آل رائونڈ کارکردگی اور منظم بولنگ کی بدولت راجستھان کنگز کو پالے کیلے انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں انتہائی متوقع گرینڈ فائنل میں نیویارک سپر اسٹار اسٹرائیکرز کے 20 رنز سے کامیابی حاصل کرکے لیجنڈز ٹرافی اپنے نام کرلی۔ ایشلے نرس نے راجستھان کنگز کے لیے سب سے زیادہ 97 رنز بنائے اور ایک اہم موڑ پر ایک وکٹ حاصل کی جس پر انہیں مین آف دی میچ بھی قرار دیا گیا۔

راجستھان کنگز کے 180 کے سخت ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے نیویارک سپر اسٹار اسٹرائیکرز مقررہ 15 اوورز میں 6 وکٹ پر 159 رنز ہی بناسکی۔ اسٹرائیکرز کی ابتدائی جوڑی چیڈوک والٹن اور الویرو پیٹرسن نے اپنی ٹیم کے لیے پاور پلے میں محتاط انداز میں اپنا پیچھا شروع کیا۔

(جاری ہے)

والٹن رابن اتھپا کا شکار ہوئے۔ والٹن کے 37 رنز پر آئوٹ ہونے کے بعد اسٹرائیکرز نے پیٹرسن سے کافی امید تھی لیکن وپل شرما نے پیٹرسن کو صرف 3 رنز پر آئوٹ کرکے اسٹرائیکرز کی مشکلات بڑھادیں۔

یووراج نے 14 ویں اوور تک بیٹنگ جاری رکھی اور اسکور 152 رنز پہنچادیا۔ آخری اوور میں 28 رنز درکار تھے جسے حاصل کرنے میں اسٹرائیکرز ناکام رہے۔ راجستھان کنگز نے سپر اسٹار اسٹرائیکرز کو مقررہ 90 گیندوں میں چھ وکٹ پر 159 تک محدود کر کے 20 رنز سے فتح حاصل کی۔ کپتان رابن اتھپا کی اسٹریٹجک قیادت اور کنگز کے گیند بازوں کی اجتماعی کوشش نے ان کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔راجستھان کنگز کے تمام گیند بازوں نے قابل ستائش کارکردگی کا مظاہرہ کیا6 میں سے 5 گیند بازوں نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔میچ کا ٹاسک نیویارک سپرسٹارز سٹرائیکرز نے جیت کر راجستھان کنگز کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔
وقت اشاعت : 21/03/2024 - 14:05:12

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :