میامی اوپن ٹینس مینز ڈبلز،روہن بھوپنا اور میتھیو ایبڈن ٹاپ 16 رائونڈ میں پہنچ گئے

پیر 25 مارچ 2024 17:36

میامی اوپن ٹینس مینز ڈبلز،روہن بھوپنا اور میتھیو ایبڈن ٹاپ 16 رائونڈ میں پہنچ گئے
فلوریڈا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مارچ2024ء) بھارت کے ٹینس کھلاڑی روہن بھوپنا اور ان کے آسٹریلیا کے جوڑی دار میتھیو ایبڈن پر مشتمل ایونٹ کی ٹاپ سیڈڈ جوڑی میامی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے مینز ڈبلز مقابلوں کے دوسرے رائونڈ میں پہنچ گئی۔انہوں نے مردوں کے ڈبلز مقابلوں کے ابتدائی رائونڈ میں سائمن بولیلی اور ان کے ہم وطن جوڑی دار اینڈریا واواسوری پر مشتمل اطالوی جوڑی کو شکست دی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اے ٹی پی ایونٹ کے مردوں کے ڈبلز مقابلوں کے ابتدائی رائونڈ میں بھارت کے ٹینس کھلاڑی روہن بھوپنا اور ان کے آسٹریلیا کے جوڑی دار میتھیو ایبڈن پر مشتمل ایونٹ کی ٹاپ سیڈڈ جوڑی نے سخت مقابلے کے بعد سائمن بولیلی اور ان کے ہم وطن جوڑی دار اینڈریا واواسوری پر مشتمل اطالوی جوڑی کو 6-4، 6-7(4-7) اور 4-10سے ہرا کر نہ صرف ٹورنامنٹ کا فاتحانہ آغاز کیا بلکہ ٹاپ 16 رائونڈ کے لیے بھی کوالیفائی کرلیا، جہاں ان کا مقابلہ مناکو کے ہیوگو نیس اور ان کے پولینڈ کے جوڑی دار جان زیلینسکی سے ہوگا۔
وقت اشاعت : 25/03/2024 - 17:36:55

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :