نوواک جوکووچ نے کوچ گوران ایوانسیوچ سے راہیں جدا کرلیں

بدھ 27 مارچ 2024 23:17

بلغراد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مارچ2024ء) ورلڈ نمبر ون ٹینس سٹار نوواک جوکووچ نے کوچ گوران ایوانیسیوچ کے ساتھ اپنی راہیں جدا کرلیں۔ سربین ٹینس سٹار جوکووچ نے بدھ کے روز اپنے کوچنگ ٹیم کے ممبر کے ساتھ پانچ سالہ رفاقت کے اختتام کا اعلان کیا۔

(جاری ہے)

جوکووچ نے کروشیا کے 2001ء کے ومبلڈن چیمپئن گوران کو گراس کورٹ گرینڈ سلام 2019ء سے قبل اپنی کوچ ٹیم میں شامل کیا تھا، اس عرصہ کے دوران جوکووچ نے 12 گرینڈ سلام ٹائٹل اپنے نام کئے۔

جوکووچ اور گوران کے درمیان کھیل کے میدان میں تعلقات میں کافی اتار چڑھائو آیا، جوکووچ کے لئے رواں سال کا آغاز کچھ اچھا نہ رہا جب انہیں آسٹریلین اوپن سیمی فائنلز مقابلوں میں اٹلی کے جینک سنر سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ اسی طرح 36 سالہ سربین ٹینس سٹار انڈین ویلز میں غیر معروف کھلاڑی لوکا نارڈی سے تیسرے رائونڈ میں شکست سے دوچار ہوئے جس کے نتیجے میں وہ میامی ٹورنامنٹ سے دستبردار ہو گئے۔
وقت اشاعت : 27/03/2024 - 23:17:55

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :