سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ کا 30 واں ایڈیشن 4 سے 11 مئی تک ملائیشیا میں کھیلا جائے گا

جمعہ 29 مارچ 2024 22:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مارچ2024ء) سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ کا 30 واں ایڈیشن 4 سے 11 مئی تک ملائیشیا میں کھیلا جائے گا۔ انٹرنیشنل ایونٹ میں پاکستان، نیوزی لینڈ، جنوبی کوریا، ملائیشیا، جاپان اور کینیڈا پر مشتمل چھ ٹیمیں شرکت کریں گی۔

(جاری ہے)

پاکستان ہاکی ٹیم اپنا پہلا میچ 4 مئی کو ملائیشیا کے خلاف کھیلے گی جبکہ پاکستانی ٹیم کا دوسرا میچ 5 مئی کو جنوبی کوریا کے خلاف ہو گا۔

پاکستان اور جاپان کی ٹیموں کے درمیان ہاکی میچ 7 مئی کو کھیلا جائے گا اور 8 مئی کو پاکستان کینیڈین ٹیم سے مقابلہ ہوگا۔ پی ایچ سی کے سیکرٹری جنرل نے مزید کہا کہ پاکستان اپنے پول کا آخری میچ 10 مئی 2024 کو نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گا۔ واضح رہے کہ گزشتہ اذلان شاہ ہاکی کپ میں پاکستان ہاکی ٹیم نے کانسی کا تمغہ حاصل کیا تھا۔
وقت اشاعت : 29/03/2024 - 22:20:08

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :