بابر نے خود سے کپتانی کا مطالبہ نہیں کیا

بابر اعظم کو غیر ملکی کوچ کی تجویز پر کپتان بنائے جانے کا انکشاف

منگل 2 اپریل 2024 21:42

بابر نے خود سے کپتانی کا مطالبہ نہیں کیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 اپریل2024ء) بابر نے خود سے کپتانی کا مطالبہ نہیں کیا۔سابق قومی کرکٹر باسط علی کی جانب سے بابر اعظم کو کپتان بنائے جانے کے حوالے سے اہم انکشاف کیا گیا ہے۔ باسط علی کے مطابق بابر اعظم کو غیر ملکی کوچ کی تجویز پر کپتان بنایا گیا ہے، بابر اعظم نے خود سے کپتانی کا کوئی مطالبہ نہیں کیا۔

(جاری ہے)

دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ نے شاہین شاہ آفریدی کو کپتانی سے ہٹانے کی وجوہات بتاتے ہوئے کہاہے کہ شاہین آفریدی کو قیادت سے ہٹاکر ذمے داری بابر اعظم کو سونپنا ایک اسٹریٹجک قدم ہے جس کا مقصد ورک لوڈ کو مد نظر رکھتے ہوئے کھلاڑیوں کی اعلیٰ کارکردگی کو یقینی بنانا تھا۔

ایک بیان میں پی سی بی نے کہاکہ شاہین آفریدی نے بلاشبہ خود کو ایک اسٹار فاسٹ بولر ثابت کیا ہے،انہوں نے کئی برسوں سے پاکستان کے پیس اٹیک کی قیادت کی ہے،بورڈ ان کی بہترین کارکردگی کو برقرار رکھنے کیلئے روٹیشن اور آرام کی اہمیت کو سمجھتا ہے۔
وقت اشاعت : 02/04/2024 - 21:42:05

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :