پاکستان نے ورلڈ جونیئر ٹیم اسکواش چیمپئن شپ میں شرکت کی تصدیق کردی

ورلڈ جونیئر ٹیم اسکواش چیمپئن شپ 12 سے 23 جولائی تک امریکا میں ہوگی

بدھ 3 اپریل 2024 15:25

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اپریل2024ء) پاکستان نے ورلڈ جونیئر ٹیم اسکواش چیمپئن شپ میں شرکت کی تصدیق کر دی۔ورلڈ جونیئر ٹیم اسکواش چیمپئن شپ 12 سے 23 جولائی تک امریکا میں ہوگی، ہیوسٹن میں ہونیوالے ایونٹ میں مردوں کی 27 اور خواتین کی 19 ٹیمیں شریک ہوں گی۔

(جاری ہے)

پاکستان مینز اور ویمنز ٹیمیں دونوں ایونٹس میں شرکت کریں گی، ہر ٹیم انڈر 19 ایج گروپ کے 4 کھلاڑیوں پر مشتمل ہوگی۔
وقت اشاعت : 03/04/2024 - 15:25:02

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :