آل پاکستان رمضان کپ باسکٹ بال ٹورنامنٹ، ٹمبر وولف کلب کیٹگری کا چیمپئین بن گیا

بدھ 3 اپریل 2024 15:25

آل پاکستان رمضان کپ باسکٹ بال ٹورنامنٹ، ٹمبر وولف کلب کیٹگری کا چیمپئین بن گیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اپریل2024ء) آل پاکستان رمضان کپ باسکٹ بال ٹورنامنٹ کی کلب کیٹیگری کے فیصلہ کن معرکہ میں ٹمبر وولف اسلام آباد نے وائی ایم سی اے لاہور کو 14-18پوائنٹس سے شکست دیکرٹورنامنٹ کا ٹائٹل جیتنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔ پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں فیڈرل باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام چھ روزتک تین کیٹگریز میں جاری رہنے والے ٹورنامنٹ کے کلب کیٹیگری کے فائنل میں ٹمبر وولف اسلام آباد نے وائی ایم سی اے لاہور کی ٹیموں کے درمیان سخت مقابلہ ہوا تاہم کھیل کے آخری دو منٹ میں ٹمبر وولف کے علی حمزہ نے چھ پوائنٹس کرکے میچ کا پانسہ بدلتے ہوے فائنل 14کے مقابلے میں 18پوائنٹس سے اپنے نام کرلیا۔

ٹمبر وولف کے علی حمزہ کاظمی نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوے 14جبکہ شیر شہزاد نے چار پوائنٹس سکور کئے جبکہ وائی ایم سی اے کی طرف سے خالد سعدی نے سات اور محمد سلمان نے پانچ پوائنٹس سکور کئے۔

(جاری ہے)

کلب ایونٹ کی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن کے صدر بریگیڈیئر (ر)افتخار منصور تھے جنہوں نے ٹورنامنٹ کے شاندارانعقادپر آرگنائزنگ کمیٹی کے سیکرٹری اوج ظہور سمیت تمام منتظمین کو بہترین انتظامات فراہم کرنے پر انکی کوششوں کو سراہتے ہوے کہا کہ باسکٹ بال کھیل کی ترقی اور فروغ کیلئے پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن مستقبل میں بھی ایسے ایونٹس کے انعقاد کا سلسلہ جاری رکھے گی تاکہ نوجوانوں کو اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھانے کے موقع ملے۔

اختتامی تقریب میں پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل سعید اختر، پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن کے ایسوسی ایٹ سیکرٹری اوج ظہور، فیڈرل باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر اعجاز بٹ، چیئرمین سلیکشن کمیٹی کرنل (ر) شجاعت رانا، قومی ہیڈ کوچ ریاض ملک، اعظم ڈار سمیت دیگر شخصیات نے بھی شرکت کی۔ اس سے قبل وویمنز کیٹگری کا فائنل پاکستان آرمی جبکہ مینز ڈیپارٹمنٹل کیٹگری کا فائنل واپڈا اے کی ٹیموں نے جیتاتھا۔
وقت اشاعت : 03/04/2024 - 15:25:02

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :