پریذیڈنٹ کپ ون ڈے ٹورنامنٹ میں ایس این جی پی ایل نے واپڈا کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی

جمعرات 2 مئی 2024 17:26

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 مئی2024ء) پریذیڈنٹ کپ ون ڈے ٹورنامنٹ میں ایس این جی پی ایل نے واپڈا کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی ، فاتح ٹیم نے 87 رنز کا ہدف 19 ویں اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا ۔

(جاری ہے)

جمعرات کو شعیب اختر اسٹیڈیم ، راولپنڈی میں کھیلے گئے میچ میں واپڈا کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 23 اوورز میں 86 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی ، محمد اخلاق 38 رنز بنا کر نمایاں رہے ، ایس این جی پی ایل کی جانب سے شاہنواز دھانی اور بلاول بھٹی نے تین ، تین وکٹیں حاصل کیں ، جواب میں ایس این جی پی ایل نے مطلوبہ ہدف 18.3 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا ۔علی وقاص نے 30 اور عبداللہ شفیق نے 29 رنز کی اننگز کھیلی، واپڈا کے آصف آفریدی نے دو وکٹیں حاصل کیں ۔
وقت اشاعت : 02/05/2024 - 17:26:23

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :