رمضان ڈسٹرکٹ نائٹ فٹبال چیلنج کپ ٹورنامنٹ کوہاٹ خٹک جونیئر گمبٹ نے جیت لیا

پیر 8 اپریل 2024 22:38

رمضان ڈسٹرکٹ نائٹ فٹبال چیلنج کپ ٹورنامنٹ کوہاٹ خٹک جونیئر گمبٹ نے جیت لیا
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اپریل2024ء) ضلعی انتظامیہ کوہاٹ کے تعاون سے رمضان المبارک ڈسٹرکٹ نائٹ فٹ بال چیلنج کپ ٹورنامنٹ 2024 ء کوہاٹ سپورٹس کمپلیکس میں اختتام پذیر ہوگیا۔ ٹورنامنٹ پورا مہینہ جاری رہا جس میں ضلع کی 32 بہترین ٹیموں نے حصہ لیا۔ ٹورنامنٹ کا فائنل رائزنگ سٹار فٹبال اکیڈمی کوہاٹ اور خٹک جونیئر گمبٹ کے مابین کھیلا گیا جس میں جونیئر گمبٹ نے پینلٹی شوٹ کے ذریعے 4 کے مقابلے میں 5 گول سے جیت لیا۔

(جاری ہے)

ٹورنامنٹ میں کوہاٹ کے فٹبال کے کھلاڑیوں اور شائقین نے بھر پور حصہ لیا اور بہترین ٹیموں اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی۔ٹورنامنٹ کے مہمان خصوصی ریجنل سپورٹس آفیسر کوہاٹ ساجد آفریدی نے پروقار تقریب میں ٹیموں کو ونر اور رنراپ ٹرافیاں دینے کے علاوہ انفرادی انعامات اور شیلڈز بھی دئیے۔اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے ریجنل سپورٹس آفیسر نے کہا کہ صوبائی حکومت کی پوری کوشش ہے کہ زیادہ سے زیادہ کھیلوں کے ایونٹس کا انعقاد کرے کیونکہ جہاں کھیلوں کے میدان آباد ہوں گے وہاں صحتمند اور پرامن معاشرہ پروان چڑھے گا اور نوجوان نسل میں مثبت رجحان بڑھے گا ۔
وقت اشاعت : 08/04/2024 - 22:38:25

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :