اوپن شطرنج چیمپئن شپ 14 اپریل کو کھیلی جائے گی

منگل 9 اپریل 2024 14:16

اوپن شطرنج چیمپئن شپ 14 اپریل کو کھیلی جائے گی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اپریل2024ء) حیدر آباد اوپن شطرنج چیمپئن شپ 14 اپریل کو ڈائل ڈاس کلب، حیدر آباد میں کھیلی جائے گی۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ چیس ایسوسی ایشن حیدرآباد کے جنرل سیکرٹری و ٹورنامنٹ آرگنائزر واحد حسین نے بتایا کہ چیمپئن شپ کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔ چیمپئن شپ میں شرکت کی خواہش رکھنے والے کھلاڑی اپنے اپنے ناموں کی رجسٹریشن 14 اپریل صبح نو بجےسے قبل کروا سکتے ہیں۔ چیمپئن شپ میں شرکت کی انٹری فیس ایک ہزار روپے مقرر کی گئی ہے اور چیمپئن شپ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔
وقت اشاعت : 09/04/2024 - 14:16:39