نیوزی لینڈ کیخلاف اوپنرز کون ہوں گے ؟ ،سلیکشن کمیٹی پریشان

ٹیم مینجمنٹ کپتان بابر اعظم کے ساتھ عثمان خان کو بطور اوپنر کھلانے پر بضد، وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کو نمبر 4 پر کھلائے جانے کا امکان

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 15 اپریل 2024 13:33

نیوزی لینڈ کیخلاف اوپنرز کون ہوں گے ؟ ،سلیکشن کمیٹی پریشان
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 15 اپریل 2024ء ) قومی سلیکشن کمیٹی نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی 20 سیریز کے دوران اوپننگ پلان کے حوالے سے پریشانی کا شکار ہوگئی۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی 20 سیریز کا آغاز 18 اپریل سے ہو رہا ہے اور سیریز کے لئے سلیکشن کمیٹی کی جانب سے حتمی سکواڈ کا اعلان بھی کر دیا گیا ہے۔ تاہم، کیویز کے خلاف سیریز میں اوپننگ کون بیٹرز کریں گے؟، اس حوالے سے سلیکشن کمیٹی پریشانی میں مبتلا ہوگئی ہے۔

پاکستانی سکواڈ میں پانچ اوپنر موجود ہیں جن میں وائٹ بال کپتان بابر اعظم ، وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان ، صائم ایوب ، فخر زمان اورعثمان خان شامل ہیں۔ ابھی تک اس حوالے سے فیصلہ سامنے نہیں آ سکا کہ ان پانچ کھلاڑیوں میں سے اوپننگ بیٹنگ کون کرے گا۔

(جاری ہے)

کپتان بابر اعظم خود اوپن کرنے کے خواہشمند ہیں جب کہ محمد رضوان کو نمبر 4 پر کھلائے جانے کا امکان ہے۔

بابر اعظم کے ساتھ جوڑی کے لئے ٹیم مینجمنٹ عثمان خان کو بطور اوپنر کھلانے پر بھی بضد ہے۔ یاد رہے کہ کچھ عرصہ قبل فیصلہ کیا گیا تھا کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) ورلڈ کپ تک بابر اعظم کے ساتھ صائم ایوب کو بطور اوپنر موقع دیا جائے گا جس کے بعد انہوں نے نیوزی لینڈ کے خلاف جنوری میں ہونے والی اوے سیریز میں اوپننگ کی بھی تھی۔                                                                                                             
وقت اشاعت : 15/04/2024 - 13:33:02

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :