ٹور ڈی رومانڈی سائیکل ریس23 اپریل سے سوئٹزرلینڈ میں شروع ہو گی

بدھ 17 اپریل 2024 09:50

برن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2024ء) ٹور ڈی رومانڈی سائیکل ریس کا 67 واں ایڈیشن 23 اپریل سے سوئٹزرلینڈ میں شروع ہوگا۔ سائیکل ریس میں دنیا کے نامور سائیکلسٹ شرکت کر یں گے۔ ٹور ڈی رومانڈی سائیکل ریس 5 مرحلوں پر محیط ہوگی۔

(جاری ہے)

ٹور ڈی رومانڈی سائیکل ریس 23 اپریل سے شروع ہوکر 6 روز جاری رہنے کے بعد 28اپریل کو اختتام پذیر ہوگی۔ ٹور ڈی رومانڈی سائیکل ریس میں یو اے ای ٹیم ایمرٹس کے برطانوی سائیکل سوار ایڈم یٹس اپنے اعزاز کا دفاع کریں گے۔ ٹور ڈی رومانڈی سائیکل ریس کا پہلا ایڈیشن پہلی مرتبہ 1947میں ہوا جو بیلجیم کے سائیکل سوار کیٹیلیر نے جیتا تھا۔\932
وقت اشاعت : 17/04/2024 - 09:50:09

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :