آئیگا سویٹیک اور ایماراڈو کانو نے سٹٹگارٹ اوپن ٹینس ویمنز کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی

جمعہ 19 اپریل 2024 11:10

سٹٹگارٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2024ء) پولینڈ کی نامور ٹینس سٹار اور عالمی نمبر ایک آئیگا سویٹیک اور برطانوی ٹینس سٹار ایماراڈو کانو نے سٹٹگارٹ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں خواتین کے سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔پولینڈ کی ٹاپ سیڈڈ آئیگا سویٹیک نے ویمنز سنگلز مقابلوں کے پری کوارٹر فائنل میچ میں بیلجیم کی ایلیس مرٹینز کو شکست دے کر ٹاپ ایٹ رائونڈ کے لئے کوالیفائی کیا جبکہ برطانوی ٹینس سٹار ایماراڈو کانو نےٹاپ 16 میچ میں جمہوریہ چیک کی حریف کھلاڑی لنڈا نوسکووا کو مات دے کر کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کیا۔

سٹٹگارٹ اوپن ٹینس ایونٹ کے دلچسپ مقابلے جرمنی کے بڑے شہر سٹٹگارٹ کے پورش ایرینا میں جاری ہیں۔خواتین کے سنگلز مقابلوں کے پری کوارٹر فائنل مرحلے میں پولینڈ کی ٹاپ سیڈڈ آئیگا سویٹیک نے شاندار کارکردگی کامظاہرہ کرتے ہوئے بیلجیئم کی حریف کھلاڑی ایلیس مرٹینز کو سٹریٹ سیٹس میں 3-6 اور 4-6 سے شکست دے کر کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

(جاری ہے)

ایک اور میچ میں برطانیہ کی ایماراڈو کانو نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے جمہوریہ چیک کی حریف کھلاڑی لنڈا نوسکووا کو سٹریٹ سیٹس میں 0-6 اور 5-7 سے شکست دے کر کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا،جہاں برطانوی فاتح کھلاڑی کا مقابلہ پولینڈ کی عالمی نمبر ایک آئیگا سویٹیک سے ہوگا۔\932
وقت اشاعت : 19/04/2024 - 11:10:16

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :