راجستھان رائلز مینز آئی پی ایل میں 12پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر سرفہرست

جمعہ 19 اپریل 2024 11:33

راجستھان رائلز مینز آئی پی ایل  میں   12پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر سرفہرست
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2024ء) بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا( بی سی سی آئی)کے زیر اہتمام جاری بھارت میں جاری 17 ویں انڈین پریمیئر لیگ (مینز آئی پی ایل )میں راجستھان رائلز کی ٹیم سب سے زیادہ 12 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر سرفہرست ہے۔

(جاری ہے)

راجستھان رائلز کی ٹیم اب تک 7میچز کھیل چکی ہے اور 6 میچز جیت کرسب سے زیادہ پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر براجمان ہے جبکہ کولکتہ نائٹ رائیڈرز،دفاعی چیمپئن چنائی سپر کنگز اور سن رائزرز حیدرآباد کی ٹیمیں 8،8 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر بالترتیب دوسرے ،تیسرے اور چوتھے نمبر پر ہے ۔

کولکتہ نائٹ رائیڈرز،دفاعی چیمپئن چنائی سپر کنگز اور سن رائزرز حیدرآباد کی ٹیمیں 6،6 میچز کھیل چکی ہیں اور تینوں ٹیمیں 4،4 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر دوسرے ،تیسرے اور چوتھے نمبر پر ہیں۔ اسی طرح لکھنئوسپر جائنٹس ،دہلی کیپٹلز،ممبئی انڈینز اور گجرات ٹائٹنز کی ٹیموں کے 6،6 پوائنٹس مساوی ہیں اور وہ بالترتیب پانچویں ،چھٹے، ساتویں اور آٹھویں نمبر پر ہیں۔ پنجاب کنگز کی ٹیم کے چار پوائنٹس ہیں اور وہ نویں نمبر پر ہے جبکہ رائل چیلنجرز بنگلور کی ٹیم کے سب سے کم دو پوائنٹس ہیں اور وہ دسویں نمبر پر ہے۔
وقت اشاعت : 19/04/2024 - 11:33:51

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :