ایشیا کپ میں رونا آرہا تھا کہ پاکستان کو میچ نہیں جتوا پایا، زمان خان

ہفتہ 20 اپریل 2024 22:34

ایشیا کپ میں رونا آرہا تھا کہ پاکستان کو میچ نہیں جتوا پایا، زمان خان
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اپریل2024ء) پاکستان کے فاسٹ بولر زمان خان نے کہا ہے کہ ایشیا کپ میں میچ تھا، آخری اوور کرنے کو ملا، اٴْمید تھی کہ پاکستان کو میچ جتوا دوں گا لیکن بیٹر کا ایج لگ گیا۔ایک بیان میں زمان خان نے کہا کہ ایشیا کپ میں رونا آرہا تھا کہ پاکستان کو میچ نہیں جتوا پایا، تمام کھلاڑیوں نے مجھے سپورٹ کیا جس سے اعتماد ملا۔

(جاری ہے)

زمان خان نے کہا کہ ذہن میں آخری اوور کرتے وقت ایک ہی بات ہوتی ہے کہ ٹیم کو جتوانا ہے، میرا ایکشن مشکل ہے، ملنگا کا اسٹائل ہے، ملنگا کو دیکھ کر بولنگ کرتا تھا۔انہوں نے کہا کہ میں نے بولنگ میں اپنا نام بنانے کا خواب دیکھا، آخری اوور کرنا مشکل ذمے داری ہوتی ہے۔فاسٹ بولر نے کہا کہ یارکر بولنگ کے ذریعے خود کو اسپیشلسٹ بنایا، بولنگ ایکشن سے کافی فرق پڑتا ہے، اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف میچ میں یارکرز کو ترجیح دی اور لاہور قلندرز نے میچ جیتا۔
وقت اشاعت : 20/04/2024 - 22:34:20

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :