تیسرا ٹی ٹونٹی، نیوزی لینڈ کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

پانچ ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز میں پاکستان کو ایک صفر سے برتری حاصل ہے

Sajid Ali ساجد علی اتوار 21 اپریل 2024 19:19

تیسرا ٹی ٹونٹی، نیوزی لینڈ کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
راولپنڈی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 اپریل 2024ء ) تیسرا ٹی ٹونٹی میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق دونوں ٹیموں کے مابین یہ میچ پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے، پانچ ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز میں پاکستان کو ایک صفر سے برتری حاصل ہے جب کہ راولپنڈی میں کھیلے جارہے سیریز کے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں مہمان ٹیم کے کپتان نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ہے، ٹاس کے موقع پر قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ ہماری ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے آج محمد عامر کی جگہ عباس آفریدی کھیلیں گے۔

بتاتے چلیں کہ دوسرے میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 7 وکٹوں سے شکست دی تھی جہاں پاکستان نے باآسانی فتح حاصل کی، سیریز کے دوسرے میچ میں نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم 18.1 اوور میں 90 رنز پر ڈھیر ہوئی، شاہین شاہ آفریدی نے 3، محمد عامر، ابرار احمد اور شاداب خان نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں جب کہ نسیم شاہ کے حصے میں ایک وکٹ آئی اور نیوزی لینڈ کا کوئی بھی بیٹر پاکستانی بولرز کے سامنے نہ ٹھہر سکا، مارک چیپمین 19 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے، کول میکونچی 15، فوکس کرافٹ 13، ٹم سائیفرٹ 12 رنز بنا سکے، جیکب ڈفی 8 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے، نیوزی لینڈ کا باقی کوئی کھلاڑی ڈبل فگر میں داخل نہ ہوسکا۔

(جاری ہے)

جواب میں پاکستانی ٹیم نے 91 رنز کا ہدف 13ویں اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا، پاکستان کی جانب سے محمد رضوان نے 45 رنز اور محمدعرفان نے 18 رنز بنائے اور آؤٹ نہیں ہوئے جب کہ صائم ایوب 4، عثمان خان 7 اور کپتان بابر اعظم 14 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، نیوزی لینڈ کی جانب سے بین لسٹر، سودھی اور بریسویل نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا میچ بارش کی وجہ سے بے نتیجہ ختم ہوا تھا جب کہ سیریز بقیہ دو میچز لاہور مین کھیلے جائیں گے جس کے لیے آج کے میچ کے بعد دونوں ٹیمیں راولپنڈی سے لاہور روانہ ہوجائیں گی۔
وقت اشاعت : 21/04/2024 - 19:19:41