راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں پاکستان نیوزی لینڈ میچز اختتام پذیر

راولپنڈی پولیس کی جانب سے فول پروف سیکورٹی کے انتظامات کئے گئے آر پی او ، ایس ایس پی آپریشنز اور دیگر سینئر افسران فیلڈ میں موجود رہ کر تمام ترانتظامات کی نگرانی کرتے رہے

پیر 22 اپریل 2024 22:40

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اپریل2024ء) راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں پاکستان نیوزی لینڈ میچز اختتام پذیرہوگئے، راولپنڈی پولیس کی جانب سے فول پروف سیکورٹی کے انتظامات کئے گئے،آر پی او راولپنڈی بابر سرفراز الپا، ایس ایس پی آپریشنز فلائٹ لیفٹیننٹ (ر) حافظ کامران اصغر اور دیگر سینئر افسران فیلڈ میں موجود رہ کر تمام ترانتظامات کی نگرانی کرتے رہے،راولپنڈی پولیس کے 5 ہزار سے زائد افسران و جوانوں نے انتھک محنت و مستعدی سے بہترین سکیورٹی ڈیوٹیز سرانجام دیں۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں پاکستان نیوزی لینڈ میچز اختتام پذیرہوگئے،راولپنڈی پولیس کی جانب سے فول پروف سیکورٹی کے انتظامات کئے گئے،آر پی او راولپنڈی بابر سرفراز الپا، ایس ایس پی آپریشنز فلائٹ لیفٹیننٹ (ر) حافظ کامران اصغر اور دیگر سینئر افسران فیلڈ میں موجود رہ کر تمام ترانتظامات کی نگرانی کرتے رہے،راولپنڈی پولیس کے 05 ہزار سے زائد افسران و جوانوں نے انتھک محنت و مستعدی سے بہترین سکیورٹی ڈیوٹیز سرانجام دیں،ٹریفک پولیس کے 360 سے زائد افسران و جوانوں نے ٹریفک کی بلاتعطل روانی کو یقینی بنایا۔

(جاری ہے)

ایس ایس پی آپریشنز فلائٹ لیفٹیننٹ (ر)حافظ کامران اصغر نے کہا کہ بہترین حکمت عملی سے سٹیڈیم، روٹ اور گردونواح کی سیکورٹی کو یقینی بنایا گیا،ٹیموں کے روٹ کی موثر سیکورٹی کے ساتھ ساتھ چھتوں پر ماہر نشانہ باز تعینات کئے گئے،ٹیموں اور شائقین کی سیکورٹی کے لئے تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے فول پروف اقدامات کئے گئے، کرکٹ سیریز کے لئے فول پروف سیکورٹی انتظامات پر راولپنڈی پولیس کے افسران اور جوان شاباش کے مستحق ہیں۔آر پی او بابر سرفراز الپا نے کہا کہ انٹرنیشنل ایونٹ کے بہترین اور کامیاب انعقاد کے لئے راولپنڈی پولیس کے تمام افسران و جوان لائق تحسین ہیں،پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی میں راولپنڈی پولیس نے ہمیشہ کلیدی کردار ادا کیا ہے۔
وقت اشاعت : 22/04/2024 - 22:40:27

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :