صدر ڈی سی اے سیالکوٹ کی ٹی ٹونٹی سیریز میں فرخ الیاس راجہ کو آفیشل اسکورنگ کرنے پر مبارکباد

منگل 23 اپریل 2024 13:11

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2024ء) صدر ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن سیالکوٹ ملک فیصل خورشید نےپاکستان نیوزی لینڈ ٹی ٹونٹی سیریز میں فرخ الیاس راجہ کو آفیشل اسکورنگ کرنے پر مبارکباد پیش کی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر صدر ڈی سی اے سیالکوٹ نے کہا کہ یہ سیالکوٹ کے لیے اعزاز کی بات ہے اور امید کفرخ الیاس راجہ اپنے کام سے سیالکوٹ اور پاکستان کا نام روشن کرے گے۔

فرخ الیاس راجہ پہلے سیالکوٹ سے آفیشل اسکورر ہیں جنہوں نے انٹر نیشنل میچ میں اسکورننگ کی۔ فرخ الیاس راجہ کو آفیشل اسکورنگ کرنے پر جنرل سیکرٹری عدنان شیرازی چیرمین ٹورنامنٹ کمیٹی اعجاز غوری انٹر نیشنل کرکٹر منصور امجد فرسٹ کلاس کرکٹر شاہد یوسف کوآرڈینٹر ڈسٹرکٹ سیالکوٹ طیب عامر جوائنٹ سیکرٹری شاہد جٹ نے مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
وقت اشاعت : 23/04/2024 - 13:11:36

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :