بھارت نے پاکستان ہاکی فیڈریشن کو مالی امداد کی پیشکش کردی
ہفتہ 4 اپریل 2015 21:24
دہلی ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04 اپریل۔2015ء ) بھارتی ہاکی فیڈریشن نے پاکستان ہاکی فیڈریشن کی خراب مالی صورتحال پر پی ایچ ایف کو فنڈز فراہم کرنے کی پیشکش کردی ۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی ہاکی فیڈریشن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان کا ہاکی میں ایک بڑا نام ہے اور کئی مرتبہ وہ عالمی چیمپئن رہنے کے علاوہ کئی اور عالمی ٹائٹل اپنے نام کر چکا ہے لیکن بعض اطلاعات کے مطابق پی ایچ ایف مالی بحران کا شکار ہے جس پر ہمیں افسوس ہے ۔
دونوں ممالک کے درمیان ہاکی کے مقابلے ہونے چاہئیں اور اس کیلئے رابطے جاری رہتے ہیں ۔ ترجمان نے کہا کہ بھارتی ہاکی فیڈریشن نے پی ایچ ایف کے سیکرٹری کو ایک خط بھجوایا ہے جس میں مالی امداد کی پیشکش کی گئی ہے ۔ پاکستان کو اولمپکس کا کوالیفائنگ راؤنڈ لازمی کھیلنا چاہیے اور فنڈز کی کمی کے باعث تربیتی کیمپ بند نہیں ہونا چاہیے ۔(جاری ہے)
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
Pakistan tour of Ireland 2024
Pakistan tour of England 2024
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
میجر لیگ کرکٹ2024ء کا آغاز 5 جولائی سے ہوگا،ایم ایل سی اور دی ہنڈرڈ کے شیڈول میں 6 روز کا ٹکرائو
-
انٹرڈیپارٹمنٹ ٹینس ٹورنامنٹ ، پاکستان ایئر فورس نے واپڈا کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا
-
بنگلہ دیش نے زمبابوے کو تیسرے ٹی ٹونٹی میچ میں 9 رنز سے شکست دیدی، سیریز میں 0-3 کی فیصلہ کن برتری
-
لاڑکانہ، شہید محترمہ بینظیر میڈیکل یونیورسٹی کے تیرہویں سالانہ سپورٹس ویک کاآغاز
-
آئر لینڈ اور انگلینڈ سے ٹی ٹوئٹنی سیریز کھیلنے کیلئے قومی کرکٹ ٹیم لاہور ائیرپورٹ سے آئر لینڈ روانہ
-
آئر لینڈ اور انگلینڈ سے ٹی ٹونٹی سیریز کیلئے قومی کرکٹ ٹیم آئر لینڈ روانہ ،قا ئم مقام گورنر پنجاب کی لاہور ائیرپورٹ پر قومی کرکٹ ٹیم سے ملاقات