پی ایس بی نیشنل کوچنگ سنٹرکراچی کی جدید طرزتعمیرکا فیصلہ

منگل 23 اپریل 2024 19:23

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2024ء) پاکستان سپورٹس بورڈ ( پی ایس بی) نیشنل کوچنگ سنٹر کراچی کو جدید طرز پر بنانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔میڈیا رپورٹ کیم طابق پہلے مرحلے میں دو نئے گراؤنڈز، ری ہیبلیٹیشن سنٹر اور دو ہاسٹلز تعمیر کئے جائینگے جبکہ دوسرے مرحلے میں نیا ٹارٹن ٹریک ، سوئمنگ پول اور فٹبال کی مصنوعی گراس لگائی جائیگی۔

(جاری ہے)

پہلے مرحلے کے منصوبے پر 39 کروڑ 78 لاکھ روپے لاگت آئیگی ، نیشنل کوچنگ سینٹر میں ملک کا پہلا فائیو اے سائیڈ ہاکی سٹیڈیم تعمیر کیا جائیگا ، جدید طرز کا فٹبال سٹیڈیم بھی منصوبے میں شامل ہے۔ہاکی اور فٹبال سٹیڈیمز کی تعمیر پر 17 کروڑ روپے لاگت آئیگی ، انڈور جمنازیم ، بیڈمنٹن ہال ، ہاسٹلز کی تعمیر ، ری ہیبلیٹیشن سینٹر منصوبے میں شامل ہیں ، نئے آفس کی تعمیر ، ٹریک پر آٹھ نئے فلڈ لائٹس ٹاور بھی نصب کئے جائینگے۔ نئے روڈز بھی تعمیر کئے جائینگے جبکہ ان منصوبوں پر 22 کروڑ 78 لاکھ روپے خرچ ہونگے ، یہ منصوبہ ایک سال میں مکمل ہوگا۔
وقت اشاعت : 23/04/2024 - 19:23:11

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :