پی ایس ایل 10 ، پی سی بی نے آئی پی ایل سے متصادم تاریخیں تجویز کردیں

ونڈو کھلاڑیوں کی سہولت، ورک لوڈ مینجمنٹ اور مصروفیات مد نظر رکھ کر تجویز کی گئی ہے : ذرائع، فرنچائز مالکان مخالفت میں سامنے آگئے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب ہفتہ 4 مئی 2024 13:37

پی ایس ایل 10 ، پی سی بی نے آئی پی ایل سے متصادم تاریخیں تجویز کردیں
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 4 مئی 2024ء ) پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل ) کے دسویں ایڈیشن کیلئے ونڈو تجویزکر دی گئی۔ جیو نیوز کے ذرائع کے مطابق تجویز کردہ ونڈو کے مطابق اگلے برس ہونے والے پی ایس ایل 2025ء کے لیے 8 اپریل سے 20 مئی تک کی ونڈو تجویز کی گئی ہے۔ آئی پی ایل سے متصادم تاریخوں پر پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فرنچائزرز نے اعتراض اٹھایا ہے۔

فرنچائزز کو خدشہ ہے کہ آئی پی ایل کے ساتھ پی ایس ایل ہوئی تو بڑے غیرملکی کرکٹرز کی خدمات نہیں مل سکیں گے۔

(جاری ہے)

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی کی جانب سے فرنچائزز کو اس حوالے سے تجاویز پیش کر دی گئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق مذکورہ ونڈو کھلاڑیوں کی سہولت، ورک لوڈ مینجمنٹ اور مصروفیات کو مدنظر رکھ کر تجویز کی گئی ہے، تمام فرنچائزز کو ایک مارکی پلیئر سے معاہدے کی سہولت دے دی گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ تمام فرنچائزز اگلے ایک سے دو ماہ میں مارکی پلیئر سے معاہدہ کر سکیں گی، مارکی پلیئر سے معاہدے کے لیے پی سی بی مالی معاونت بھی کرے گا۔                                                                                                                                
وقت اشاعت : 04/05/2024 - 13:37:48

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :