قومی کرکٹرز بھی ہاکی ٹیم کی سپورٹ میں بول پڑے

اپنی ہاکی ٹیم پر بے حد فخر ہے، بابر اعظم … پاکستان ٹیم ٹورنامنٹ میں ناقابل شکست رہی، شاہین آفریدی

اتوار 12 مئی 2024 10:45

قومی کرکٹرز بھی ہاکی ٹیم کی سپورٹ میں بول پڑے
ڈبلن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مئی2024ء) اذلان شاہ کپ میں پرفارمنس پر قومی کرکٹرز بھی ہاکی ٹیم کی سپورٹ میں بول پڑے، کپتان کرکٹ ٹیم بابر اعظم نے کہا ہے کہ اپنی ہاکی ٹیم پر بے حد فخر ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں بابر اعظم نے کہا کہ پاکستان ہاکی ٹیم نے محدود وسائل میں شاندار پرفارمنس دی۔

(جاری ہے)

بابر اعظم نے کہاکہ ان کی سپورٹ جاری رکھیں، یہ ضرور ٹرافی جیتیں گے، پاکستان ہاکی ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔

قومی ٹیم کے فاسٹ بالر شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ پاکستان ٹیم ٹورنامنٹ میں ناقابل شکست رہی، فائنل میں آخری وقت تک لڑی۔انہوںنے کہاکہ اس کارکردگی پر ٹیم ہماری مکمل سپورٹ کی مستحق ہے، ہم سب کو پاکستان ہاکی ٹیم پر فخر ہے۔شاہین آفریدی نے کہا کہ آیئے سب مل کر پاکستان اسپورٹس کے لیے مل کر کام کریں۔
وقت اشاعت : 12/05/2024 - 10:45:09

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :