بابراعظم ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ تاریخ کے کامیاب ترین کپتان بن گئے

اتوار 12 مئی 2024 23:30

ڈبلن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مئی2024ء) پاکستانی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ کی تاریخ میں بحیثیت قائدزیادہ فتوحات کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔

(جاری ہے)

اتوار کو گرین شرٹس نے آئرلینڈ کو دوسرے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ میں شکست دے کر بابراعظم کو یہ اعزاز دلوایا، یہ بابراعظم کی قیادت میں گرین شرٹس کی مجموعی طور پر 45ویں فتح ہے اس کے ساتھ ہی انہوں نے یوگنڈا کے کپتان برائن مسابا کا بحیثیت کپتان زیادہ فتوحات کا ریکارڈ توڑ ڈالا،مسابا کی قیادت میں یوگنڈا نے 44فتوحات حاصل کیں۔ پاکستانی ٹیم نے 2019سے اب تک بابراعظم کی قیادت میں 78ٹی ٹونٹی میچز کھیلے جن میں سے 45میں گرین شرٹس کامیاب رہی جبکہ 26میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا اور 7میچ بے نتیجہ رہے۔
وقت اشاعت : 12/05/2024 - 23:30:06

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :