نیدرلینڈز کے اولاو کویج نے گیرو ڈی اٹالیہ سائیکل ریس کا نواں مرحلہ جیت لیا

پیر 13 مئی 2024 09:20

روم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مئی2024ء) نیدرلینڈز کے اولاو کویج نے گیرو ڈی اٹالیہ سائیکل ریس کا نواں مرحلہ جیت لیا۔ اٹلی میں گیرو ڈی اٹالیہ کا 107 واں ایڈیشن جاری ہے جس میں سائیکلنگ کی دنیا کے نامور سائیکل سوار ٹائٹل کے حصول کے لئے کوشاں ہیں۔ گیرو ڈی اٹالیہ سائیکل ریس کے نویں مرحلے میں سائیکل سواروں نے آویزانو سے نیپلز تک کا فیصلہ طے کرنا تھا ،یہ مرحلہ پہاڑی راستے پر تھا جس کا فاصلہ 214کلو میٹر پر محیط تھا۔

22 سالہ نیدرلینڈز کے سائیکل سوار اولاو کویج نے عمدہ سائیکلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 214کلومیٹر کا فاصلہ 4گھنٹے 44منٹ اور 22 سیکنڈز میں طے کرکے نویں مرحلے میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔23 سالہ میزبان اطالوی سائیکل سوار جوناتھن میلان نے دوسری جبکہ 29 سالہ کولمبین سائیکلسٹ جان سیباسٹین مولانونے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

(جاری ہے)

ریس میں سلووینیا کے سائیکل سوارتڈیج پوگاچر کا پنک جرسی پر قبضہ برقرار ہے ۔

گزشتہ سال گیرو ڈی اٹالیہ سائیکل ریس ٹیم جمبو ویزما کے سلووینین سائیکل سوار پریموز روگلک نے جیتی تھی، وہ رواں ایڈیشن میں شامل نہیں ہیں تاہم رواں سال تڈیج پوگاچر سلووینیا کی نمائندگی کر رہے ہیں۔ گیرو ڈی اٹالیہ ایک گرینڈ ٹور سائیکلنگ سٹیج ریس ہے جو تین ہفتوں میں مکمل ہوگی جس میں دنیا کے نامور سائیکلسٹس شریک ہیں۔ گیرو ڈی اٹالیہ سائیکل ریس 21 مرحلوں پر محیط ہے جس میں سائیکل سوار 3400.8 کلو میٹر کا سفر طے کریں گے۔ گیرو ڈی اٹالیہ سائیکل ریس میں 22 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے کوشاں ہیں۔ گیرو ڈی اٹالیہ سائیکل ریس 23 روز جاری رہنے کے بعد 26 مئی کو اختتام پذیر ہوگی۔\932
وقت اشاعت : 13/05/2024 - 09:20:07

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :