گراں پری فارمولا ون مناکو چارلس لیکرک نے جیت لی

اپنے ملک میں ریس جیتنے کا خواب پورا پوگیا ہے،چارلس لیکرک

پیر 27 مئی 2024 15:51

مناکو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مئی2024ء) گراں پری فارمولا ون موناکو فیراری ڈرائیور چارلس لیکرک نے جیت لی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ہوم ڈرائیور چارلس لیکرک اپنی سر زمین میں 93سال بعد گراں پری جیتنے میں کامیاب ہوئے اس تاریخی فتح پر چارلس اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ پائے اور آبدیدہ ہوگئے ، انہوں نے شائقین کے ساتھ مل کر جشن منایا اس موقع پر چارلس لیکرک نے کہاکہ اپنے ملک میں ریس جیتنے کا خواب پورا پوگیا ہے۔

(جاری ہے)

دوسر ی جانب اس فتح سے ورلڈ چیمپیئن میکس ورسٹاپین کی مسلسل 11ریس میں کامیابیوں کو بریک لگ گیا۔ریس کے آغاز میں ہی میکس ورسٹاپین حادثے کاشکار ہوگئے تھے جس کے بعد میکس ورسٹاپین چھٹے نمبر رہے۔
وقت اشاعت : 27/05/2024 - 15:51:02

متعلقہ عنوان :