پی ٹی ایف کوچنگ بیگنرز اینڈ انٹرمیڈیٹ پلیئرز کورس کا آغاز ہوگیا

پیر 13 مئی 2024 17:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مئی2024ء) پاکستان ٹینس فیڈریشن (پی ٹی ایف) کے زیر اہتمام پی ٹی ایف کوچنگ بیگنرز اینڈ انٹرمیڈیٹ پلیئرز کورس (سی بی آئی) کا آغاز پیر کو پی ٹی ایف کمپلیکس اسلام آباد میں ہوگیا۔

(جاری ہے)

پی ٹی ایف کی جانب سے جاری بیان کے مطابق یہ کورس ڈائریکٹر کوچ ایجوکیشن اینڈ ڈویلپمنٹ پی ٹی ایف عاصم شفیق،آئی ٹی ایف لیول تھری کے کوچ کامران خلیل اور آئی ٹی ایف لیول-2 کے کوچ نعمان الحق کی نگرانی میں ہو رہا ہے۔

کورس میں پاکستان بھر سے کل 24 شرکا حصہ لے رہے ہیں۔پی ٹی ایف کے صدر اعصام الحق قریشی نے شرکا کو مشورہ دیا کہ وہ بھرپور محنت کریں کیونکہ وہ مستقبل میں کھلاڑیوں کی تربیت کریں گے۔ انہوں نے پی ٹی ایف کوچ ایجوکیشن پروگرام کی تعریف کی ۔انہوں نے امیدواروں کو مشورہ دیا کہ وہ اپنی کوچنگ کی مہارت کو مسلسل بڑھاتے رہیں تاکہ پاکستانی کھلاڑیوں کو ہر عمر کے گروپوں میں عمر اور مہارت کے مطابق کوچنگ مل سکے۔
وقت اشاعت : 13/05/2024 - 17:20:30

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :