سینٹرل ایشین والی بال چیمپئن شپ میں سری لنکا ، کرغزستان اور پاکستان نے اپنے میچز جیت لئے

پیر 13 مئی 2024 22:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مئی2024ء) سینٹرل ایشین والی بال چیمپئن شپ میں سری لنکا ، کرغزستان اور پاکستان نے اپنے اپنے میچز جیت لئے۔ سری لنکا نے افغانستان کو صفر کے مقابلے میں تین سیٹ سے شکست دی۔ سری لنکا نے 19۔25، 20۔25 اور 14۔25 سے فتح حاصل کی۔

(جاری ہے)

سری لنکا نے رواں والی بال چیمپئن شپ میں پہلی فتح حاصل کی ہے۔ کرغزستان نے ایران کوصفر کے مقابلے میں تین سیٹ سے شکست دےدی۔ کرغزستان نے 25۔27، 23۔25 اور 19۔25 سے فتح حاصل کی۔ پاکستان نے ترکمانستان کو تین ایک سیٹ سے شکست دے کر تیسری کامیابی حاصل کی ۔ گرین شرٹس نے میچ 23-25، 25-21، 24-26، 25-27پوائنٹس سے جیتا ۔ پاکستان اس سے قبل افغانستان، سری لنکا کو بھی شکست دے چکا ہے۔
وقت اشاعت : 13/05/2024 - 22:00:06

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :