انگلینڈ اور پاکستان کی خواتین ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹی ٹونٹی میچ 17مئی کو کھیلآا جائے گا

منگل 14 مئی 2024 11:17

انگلینڈ اور پاکستان کی خواتین ٹیموں کے درمیان دوسرا  ٹی ٹونٹی میچ 17مئی کو کھیلآا جائے گا
نارتھمپٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مئی2024ء) انگلینڈ اور پاکستان کی ویمنز کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹی 20 انٹرنیشنل میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ 17 مئی کو کائونٹی گرائونڈ، نارتھمپٹن میں کھیلا جائے گا ۔ میزبان برطانوی خواتین ٹیم کو پاکستان کی ویمنز ٹیم کے خلاف تین میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے۔ انگلینڈ کی ویمنز ٹیم نے پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں مہمان پاکستان ویمنز ٹیم کو 53 رنز سے شکست دی تھی۔

پاکستان کی خواتین کرکٹ ٹیم ان دنوں انگلینڈ کے دورہ پر ہے جہاں وہ میزبان برطانوی خواتین ٹیم کے خلاف تین ٹی ٹونٹی اور تین ون ڈے میچز کی سیریز کھیلے گی۔انگلینڈ ویمنز کے خلاف دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں ندا ڈار کی زیر قیادت مہمان پاکستان ویمنز ٹیم میدان میں اترے گی۔

(جاری ہے)

سکواڈ کی دیگر کھلاڑیوں میں سدرہ امین، صدف شمس، منیبہ علی، ندا ڈار، گل فیروزہ، فاطمہ ثناء، نتالیہ پرویز، رامین شمیم، طوبہ حسن، وحیدہ اختر، سعدیہ اقبال ، عائشہ ظفر، ناجیہ علوی، نشرہ سندھو، ڈیانا بیگ، عالیہ ریاض، ام ہانی شامل ہیں ۔

میزبان انگلینڈ کی ویمنز ٹیم کو ہیتھر نائٹ لیڈ کر رہی ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں مایا باؤچیئر، ڈینئل وائٹ، ایلس کیپسی، فرییا کیمپ، ایمی جونز (وکٹ کیپر)، ڈینیئل گبسن، شارلٹ ڈین، سوفی ایکلسٹون، سارہ گلین، لارین بیل ، نیٹ سکیور برنٹ، لنسی سمتھ، لارین ہین فلر اور بیس ہیتھ شامل ہیں۔دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ 17مئی کو نارتھمپٹن جبکہ تیسرا اور آخری میچ 19 مئی کو ہیڈنگلے لیڈز میں کھیلا جائے گا۔ \932
وقت اشاعت : 14/05/2024 - 11:17:03