صدر ڈی سی اے سیالکوٹ کی زیر صدارت ایمپائرز و سکورر کے اجلاس کا انعقاد

منگل 14 مئی 2024 11:32

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مئی2024ء) صدر ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن سیالکوٹ ملک فیصل خورشید کی زیر صدارت سکورر اور ایمپائرز کا اجلاس جناح سٹیڈیم سیالکوٹ میں منعقد ہوا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ اور ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن سیالکوٹ سے وابستہ ہونے کا یہ بہترین موقع ہے کہ جو نئے ایمپائرز و سکورر اپنی رجسٹریشن کروا کر اس سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں اور کھیل کے میدان میں پاکستان کی خدمت کر سکیں۔
وقت اشاعت : 14/05/2024 - 11:32:40