یو اے ای کے محمد وسیم آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ قرار

منگل 14 مئی 2024 16:33

دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مئی2024ء) متحدہ عرب امارات (یو اے ای)کے آل رانڈر محمد وسیم کو آئی سی سی مین پلیئر آف دی منتھ قرار دے دیا گیا۔ دوسری جانب ویسٹ انڈیز کی کپتان ہیلے میتھیوز آئی سی سی ویمن پلیئر آف دی منتھ قرار پائی ہیں۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ ہیلے میتھیوز کو تیسری مرتبہ آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ قرار دیا گیا ہے۔ یو اے ای کے کپتان محمد وسیم آئی سی سی پلئیر آف دی منتھ قرار پانے والے پہلے اماراتی کرکٹر ہیں۔ مینز پلیئر آف دی منتھ کیلئے پاکستان کے شاہین آفریدی اور نمیبیا کے گیرہاڈ ایراسمس کی بھی نامزدگی ہوئی تھی۔
وقت اشاعت : 14/05/2024 - 16:33:30