خضدار کرکٹ چیمپئنز لیگ کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر

منگل 14 مئی 2024 22:19

خضدار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 مئی2024ء) خضدار کرکٹ چیمپئنز لیگ کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر، پاک فوج کے تعاون سے منعقدہ اس کرکٹ ٹورنامنٹ میں 14 ٹیموں نے حصہ لیا ، خضدار کرکٹ چیمپئنز لیگ کا فائنل خضدار سلطانز اور حب ہیروز کے درمیان کھیلا گیاجو خضدار سلطانز نے جیت لیا۔

(جاری ہے)

پاک فوج ملک کو محفوظ بنانے اور فلاحی کام کرنے کے ساتھ ساتھ کھیلوں کے فروغ کیلئے بھی اپنا کردار ادا کر رہی ہے، بلوچستان کے ضلع خضدار میں 3 مئی 2024 ء سے شروع ہونے والی خضدار کرکٹ چیمپئنز لیگ شاندار تقریب کے ساتھ اختتام پذیرہوگیا ، پاک فوج کے تعاون سے منعقدہ اس کرکٹ ٹورنامنٹ میں 14 ٹیموں نے حصہ لیا اور شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا، خضدار کرکٹ چیمپئنز لیگ کا فائنل خضدار سلطانز اور حب ہیروز کے درمیان کھیلا گیاجو خضدار سلطانز نے جیت لیا، اختتامی تقریب میں فاتح ٹیم، رنراپ، مین آف دی میچ اور ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے گئے، تقریب کے مہمان خصوصی پرنس آف قلات شہزادہ محمد احمدزئی تھے جنہوں نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے، خضدار کرکٹ چیمپئنز لیگ کی اختتامی تقریب میں بلوچستان بھر سے لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور پاک فوج کے کھیل اور تفریح کے اقدامات کو سراہا، ضلعی سطح پر ایسی صحت مندانہ تقریبات سے جہاں نوجوانوں کی صلاحیتوں میں اضافہ ہوگا وہاں نوجوان مثبت سرگرمیوں میں حصہ لینگے جبکہ قومی اور بین الاقوامی سطح پر کھیلوں کے مقابلوں میں بلوچستان کی نمائندگی کے مواقع فراہم ہونگے۔

وقت اشاعت : 14/05/2024 - 22:19:53

متعلقہ عنوان :