سچن ٹنڈولکر کی سیکیورٹی پر مامور اہلکار نے خود کو گولی مارلی

بدھ 15 مئی 2024 15:09

سچن ٹنڈولکر کی سیکیورٹی پر مامور اہلکار نے خود کو گولی مارلی
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مئی2024ء) بھارت کے سابق بیٹر سچن ٹنڈولکر کی سیکیورٹی پر مامور اہلکار نے خود کو مبینہ طور پر گولی مار کر خودکشی کرلی۔بھارتی میڈیا کے مطابق اسٹیٹ ریزرو پولیس فورس کے اہلکار نے اپنے گھر میں مبینہ طور پر خود کی گردن میں گولی ماری۔ اہلکار چھٹیوں پر گیا ہوا تھا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق اہلکار سچن ٹنڈولکر کی وی وی آئی پی سیکیورٹی کا حصہ تھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 39 سالہ پرکاش نے اپنی سرکاری گن سے خود کو گردن میں گولی ماری۔ اس نے پسماندگان میں بوڑھے والدین، بیوی اور دو چھوٹے بچے چھوڑے ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق مقامی پولیس اسٹیشن کے سینئر پولیس انسپکٹر کرن شندے نے بتایا کہ یہ واقعہ دوپہر تقریبا ڈیڑھ بجے پیش آیا، مبینہ خودکشی کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔
وقت اشاعت : 15/05/2024 - 15:09:48

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :