انگلینڈ اور پاکستان کی خواتین ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹی ٹونٹی میچ جمعے کو کھیلا جائے گا

جمعرات 16 مئی 2024 09:10

نارتھمپٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2024ء) انگلینڈ اور پاکستان کی ویمنز کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹی 20 انٹرنیشنل میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ کل (جمعے کو )کائونٹی گرائونڈ نارتھمپٹن میں کھیلا جائے گا ، میزبان برطانوی خواتین ٹیم کو پاکستانی ٹیم کے خلاف تین میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے، انگلینڈ کی ویمنز ٹیم نے پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں مہمان ٹیم کو 53 رنز سے شکست دی تھی۔

پاکستان کی خواتین کرکٹ ٹیم ان دنوں انگلینڈ کے دورے پر ہے جہاں وہ میزبان برطانوی ٹیم کے خلاف تین ٹی ٹونٹی اور تین ون ڈے میچز کی سیریز کھیلے گی۔انگلینڈ ویمنز کے خلاف دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں ندا ڈار کی زیر قیادت پاکستانی ویمنز ٹیم میدان میں اترے گی،سکواڈ کی دیگر کھلاڑیوں میں سدرہ امین، صدف شمس، منیبہ علی، ندا ڈار، گل فیروزہ، فاطمہ ثنا، نتالیہ پرویز، رامین شمیم، طو بی ٰ حسن، وحیدہ اختر، سعدیہ اقبال ، عائشہ ظفر، ناجیہ علوی، نشرہ سندھو، ڈیانا بیگ، عالیہ ریاض اور ام ہانی شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

میزبان انگلینڈ کی ویمنز ٹیم کو ہیتھر نائٹ لیڈ کر رہی ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں مایا باؤچیئر، ڈینئل وائٹ، ایلس کیپسی، فرییا کیمپ، ایمی جونز (وکٹ کیپر)، ڈینیئل گبسن، شارلٹ ڈین، سوفی ایکلسٹون، سارہ گلین، لارین بیل ، نیٹ سکیور برنٹ، لنسی سمتھ، لارین ہین فلر اور بیس ہیتھ شامل ہیں۔دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ جمعے کو نارتھمپٹن جبکہ تیسرا اور آخری میچ 19 مئی کو ہیڈنگلے لیڈز میں کھیلا جائے گا۔ \932
وقت اشاعت : 16/05/2024 - 09:10:07