پنجاب یونیورسٹی لیکچرارکااعزاز، ایشیئن پاور لفٹنگ چیمپئن شپ میں 4 گولڈ میڈل جیت لئے

جمعرات 16 مئی 2024 21:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2024ء) پنجاب یونیورسٹی شعبہ سپورٹس کے لیکچرارمحمد عبدالجبار عدنان نے ہانگ کانگ میں منعقدہ ایشیئن یونیورسٹی کلاسک اینڈ ایشیئن ایکویپڈپاور لفٹنگ چیمپئن شپ2024 ء میں بہترین کارکردگی کا مظاہر ہ کرتے ہوئے سپر ہیوی ویٹ کیٹیگری میں4 گولڈ میڈل اپنے نام کر لئے۔ ترجمان کے مطابق چیمپئن شپ میں 17 ممالک سے 150 کھلاڑیوں نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

پنجاب یونیورسٹی سے تعلق رکھنے والے41 سالہ عبدالجبار عدنان 20 سال سے پاور لفٹنگ کھیل سے وابستہ ہیں اور پانچویں مرتبہ انہوں نے ایشیئن چیمپئین بننے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔عبدالجبار کے گولڈ میڈل حاصل کرنے پر منعقدہ تقریب میں پاکستان کا قومی ترانہ بھی لگایا گیا۔اس شاندار کامیابی پر وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر خالد محمود،چیئرمین شعبہ سپورٹس سائنس اینڈ فزیکل ایجوکیشن ڈاکٹر ظفر اقبال بٹ، ڈائریکٹر سپورٹس زبیراحمد بٹ نے عبدالجبار عدنان کو مبارکبادپیش کی۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود نے کہا کہ عبدالجبار نے 4 گولڈ میڈلز حاصل کر کے پنجاب یونیورسٹی اور ملک و قوم کا نام روشن کیا ہے۔
وقت اشاعت : 16/05/2024 - 21:00:26