رائل چیلنجرزبنگلورواور چنائی سپرکنگزکے درمیان انڈین پریمیئرلیگ کا واحد میچ کل کھیلا جائے گا

جمعہ 17 مئی 2024 15:26

رائل چیلنجرزبنگلورواور چنائی سپرکنگزکے درمیان انڈین پریمیئرلیگ کا واحد میچ کل کھیلا جائے گا
بنگلورو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2024ء) انڈین پریمیئر لیگ میں واحد میچ رائل چیلنجرز بنگلورو اور دفاعی چیمپئن چنائی سپر کنگز کی ٹیموں کے مابین (کل )ہفتہ ایم چناسوامی سٹیڈیم، بنگلورو میں کھیلا جائے گا۔ آئی پی ایل کے 17 ویں ایڈیشن کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ بھارت میں جاری ہے ۔ رائل چیلنجرز بنگلورو کی ٹیم کو مایہ ناز بلے باز فاف ڈو پلیسی لیڈ کر رہے ہیں جبکہ دفاعی چیمپئن چنائی سپر کنگز کی ٹیم کو رتوراج گائیکواڑ لیڈ کر رہے ہیں۔

چنائی سپر کنگز کی ٹیم 13 میچز کھیل چکی ہے جن میں اس کو7میچز میں فتح اور 6 میں شکست ہوئی اور وہ 14 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر چوتھے نمبر پر موجود ہے جبکہ رائل چیلنجرز بنگلورو کی ٹیم بھی 13 میچز کھیل چکی ہے جن میں اس کو 6 میچوں میں فتح جبکہ 7میچزمیں شکست ہوئی اور وہ 12پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر چھٹے نمبر پر موجود ہے ۔

(جاری ہے)

لیگ میں شامل 10 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے ایکشن میں ہیں۔

لیگ میں چنائی سپر کنگز کی ٹیم ٹائٹل کے دفاع کے لئے کوشاں ہے ۔ رائل چیلنجرز بنگلورو اور چنائی سپر کنگز کی ٹیموں کے درمیان لیگ کے 68ویں میچ میں دلچسپ مقابلے کی توقع ہے۔آئی پی ایل کا ناک آئوٹ مرحلہ 21 مئی کو شروع ہوگاجبکہ فائنل میچ26 مئی کو ایم اے چدمبرم سٹیڈیم ،چنائی میں کھیلا جائے گا۔\932
وقت اشاعت : 17/05/2024 - 15:26:04

متعلقہ عنوان :