آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل پاکستان ٹیم وارم اپ میچ نہیں کھیلے گی

جمعہ 17 مئی 2024 21:37

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 مئی2024ء) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی)ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل پاکستان ٹیم اپنا وارم اپ میچ نہیں کھیلے گی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق انگلینڈ کے خلاف سیریز کی وجہ سے پاکستان ورلڈ کپ وارم اپ میچ نہیں کھیلے گا، پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان چار ٹی ٹوئنٹی میچز 22 سے 30 مئی کے درمیان ہوں گے جبکہ انگلینڈ کی ٹیم بھی ورلڈ کپ سے قبل وارم اپ میچ نہیں کھیلے گی۔

ذرائع کے مطابق ورلڈ کپ میں شریک 20 میں سے 17 ٹیمیں ایونٹ سے قبل وارم اپ میچز کھیلیں گی، ورلڈ کپ کے وارم اپ میچز 27 مئی سے یکم جون کے درمیان کھیلے جائیں گے۔پاکستان کرکٹ ٹیم یکم جون کو انگلینڈ سے امریکا روانہ ہوگی، پاکستان کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ میں اپنا پہلا میچ 6 جون کو امریکا کے خلاف کھیلے گا۔
وقت اشاعت : 17/05/2024 - 21:37:37