کرکٹ آسٹریلیا کا 6 وائٹ بال میچزکیلئے پاکستان فین زون بنانے کا اعلان

جمعہ 17 مئی 2024 21:57

سڈنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 مئی2024ء) کرکٹ آسٹریلیا نے 6 وائٹ بال میچز کے لیے پاکستان فین زون بنانے کا اعلان کردیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق کرکٹ آسٹریلیا نے بتایا کہ پاکستان کے خلاف ون ڈے انٹرنیشنل اور ٹی 20 سیریز کے لیے ایک مخصوص اسٹینڈ کو پاکستان فین زون کا نام دیا گیا ہے۔اسٹیڈیم میں نماز کی جگہ اور حلال فوڈ کے پاس ایک اسٹینڈ کو پاکستان فینز زون کا درجہ دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

دونوں ممالک کے مابین 6 وائٹ بال میچز پر مشتمل سیریز نومبر میں کھیلی جائے گی، سیریز کے دوران 6 مختلف وینیوز پر اسٹینڈز کو پاکستان فین زونز کا درجہ دیا جائے گا۔کرکٹ آسٹریلیا نے چند روز قبل بارڈر گواسکر ٹرافی کے لیے انڈیا فینز زون بنانے کا بھی اعلان کیا تھا۔کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق انڈیا اور پاکستان فینز زون کی ٹکٹوں سے متعلق تمام تفصیلات آئندہ ہفتے جاری کی جائیں گی۔
وقت اشاعت : 17/05/2024 - 21:57:41

متعلقہ عنوان :