پاکستان نے ترکمانستان کو ہرا کر سینٹرل ایشین والی بال چیمپئن شپ جیت لی

جمعہ 17 مئی 2024 21:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2024ء) سینٹرل ایشین والی بال چیمپئن شپ کے فائنل میں پاکستان نے ترکمانستان کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ چیمپئن شپ کا فائنل جمعہ کے روز لیاقت جمنازیم سپورٹس کمپلیکس میں کھیلا گیا۔ پاکستان نے فائنل کے پہلے دونوں سیٹ 25-21 اور 25-19 سے اپنے نام کیے، تیسرے سیٹ میں ترکمانستان نے 25-20 سے کم بیک کیا۔

(جاری ہے)

پاکستان نے میچ کا چوتھا سیٹ 25-14 سے جیت کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا اور چھ لگاتار میچز جیت کر چیمپئن شپ میں ناقابل شکست رہا۔ پاکستان نے مجموعی طور پر 18 سیٹ جیتے اور 3 ہارے۔ تیسری پوزیشن کے میچ میں کرغزستان نے سری لنکا کو ایک کے مقابلے میں تین سیٹ سے شکست دی۔ وفاقی وزیر احسن اقبال نے اختتامی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور کھلاڑیوں میں میڈلز تقسیم کیے۔
وقت اشاعت : 17/05/2024 - 21:20:06