پی ایف ایف نے جناح اسٹیڈیم میں نصب نئی لائٹس غیر معیاری قرار دے دیں

منگل 21 مئی 2024 14:58

اسلام آبا د(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مئی2024ء) پاکستان فٹبال فیڈریشن (پی ایف ایف)نے جناح اسٹیڈیم میں نصب نئی لائٹس کو غیر معیاری قرار دے دیا۔پی ایف ایف نارملائزیشن کمیٹی نے پاکستان اسپورٹس بورڈ (پی ایس بی)کو اس سلسلے میں خط بھی لکھ دیا۔

(جاری ہے)

خط میں پی ایف ایف نارملائزیشن کمیٹی نے تحریر کیا کہ جناح اسٹیڈیم میں نئی لائٹس فیفا اور اے ایف سی معیار کی نہیں، گول پوسٹس کی دونوں جانب روشنی ناکافی ہے۔

خط کے متن میں کہا گیا کہ پی ایف ایف نے 3 مئی اور 18 مئی کو گرانڈ کا جائزہ لیا تھا۔ پہلی جائزہ رپورٹ کے بعد پی ایس بی کو آگاہ کیا گیا تھا۔ اطلاع دینے کے باوجود بھی نشاندہی کیے گئے مسائل کا حل نہیں نکالا گیا۔پی ایف ایف نارملائزیشن کمیٹی کے مطابق اگر لائٹ کا مسئلہ حل نہ ہوا تو میچ کا انعقاد مشکل ہوجائے گا۔
وقت اشاعت : 21/05/2024 - 14:58:23