ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، پاک بھارت میچ کیلئے آفیشلز کا اعلان

بدھ 22 مئی 2024 23:02

نیویارک/دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2024ء) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ 9 جون کو نیویارک میں کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

پاک بھارت میچ کو امپائر رچرڈ النگورتھ اور روڈنی ٹکر سپروائز کریں گے جبکہ آسٹریلیا کے ڈیوڈ بون میچ ریفری ہوں گے۔پاکستان کے احسن رضا، راشد ریاض اور آصف یعقوب ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ امپائرز پینل میں شامل ہیں۔ایونٹ کے افتتاحی میچ میں بنگلادیش کے شاہد سائکٹ اور رچرڈ النگورتھ امپائرنگ کریں گے۔ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا پہلا میچ امریکا اور کینیڈا کے درمیان کے کھیلا جائے گا۔
وقت اشاعت : 22/05/2024 - 23:02:03