امریکا اوربنگلہ دیش کے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کا آخری میچ (کل) کھیلا جائے گا

جمعہ 24 مئی 2024 15:39

امریکا  اوربنگلہ دیش  کے درمیان  تین  ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کا   آخری  میچ (کل) کھیلا جائے گا
ہیوسٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2024ء) امریکا اور بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کا تیسرا اور آخری میچ (کل) ہفتہ کو پریری ویو کرکٹ کمپلیکس، ہیوسٹن کھیلا جائے گا۔ میزبان امریکا کی کرکٹ ٹیم کو بنگلہ دیشی ٹیم کے تین میچوں کی سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔

(جاری ہے)

امریکا کی ٹیم نے پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں بنگلہ دیشی ٹیم کو 5 وکٹوں سے شکست دی جبکہ دوسرے میچ میں 6 رنز سے مات دی تھی۔ امریکا کی ٹیم کو مونک پٹیل لیڈ کر رہے ہیں جبکہ بنگلہ دیشی ٹیم کونجم الحسن شانٹو لیڈ کر رہے ہیں۔ امریکا اور بنگلہ دیش کی ٹیموں کے درمیان تین میچوں کی سیریز کا تیسرا اور آخری ٹی ٹونٹی میچ کل ہفتہ کو ہیوسٹن میں کھیلا جائے گا۔
وقت اشاعت : 24/05/2024 - 15:39:39

متعلقہ عنوان :