وزیر کھیل و امور نوجوانان پنجاب فیصل ایوب کھوکھر سے اولمپیئن ارشد ندیم کی ملاقات

جمعہ 24 مئی 2024 22:44

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 مئی2024ء) وزیر کھیل و امور نوجوانان پنجاب ملک فیصل ایوب کھوکھر سے پیرس اولمپکس کی تیاریوں میں مصروف جیولن تھرو کے اولمپئن ارشد ندیم نے جمعتہ المبارک کو نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں ملاقات کی ہے، اس موقع وزیر کھیل پنجاب فیصل ایوب کھوکھر نے ارشد ندیم کو اولمپکس کی تیاریوں کے لیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی ہے،وزیر کھیل پنجاب فیصل ایوب کھوکھر نے کہا ہے کہ ارشد ندیم پاکستان کا فخر ہیںہم کافی پر امید ہیں کہ وہ پیرس اولمپک گیمز میں ملک کے لیے گولڈ میڈل جیتیں گے، میاں چنوں میں ارشد ندیم سٹیڈیم کی تعمیر جلد شروع کرنے کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں، ارشدندیم پاکستان کے نوجوان کھلاڑیوں کے لیے ایک حقیقی رول ماڈل ہیں،پیرس اولمپکس کے لیے روانگی سے قبل ارشد ندیم کی حوصلہ افزائی کے لیے ایک خصوصی تقریب کا اہتمام بھی کیا جائے گا۔

وقت اشاعت : 24/05/2024 - 22:44:26

متعلقہ عنوان :