سمر گیمز 2024ء کیلئے والی بال لاہور ڈویژن کے ٹرائلز (آج )ہوںگے

جمعہ 24 مئی 2024 20:55

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مئی2024ء) ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب پرویز اقبال کی ہدایت پر سمر گیمز 2024ء کیلئے والی بال لاہور ڈویژن کے ٹرائلز آج ( ہفتہ ) 25مئی کو صبح 11بجے جمنازیم ہال نشترپارک سپورٹس کمپلیکس میں ہوں گے، ٹرائلز میں لاہور ڈویژن کے تمام اضلاع قصور، شیخوپورہ ، ننکانہ صاحب اور لاہور کے تمام کھلاڑی شرکت کریں گے، ٹرائلز کی نگرانی ڈویژنل سپورٹس آفیسر لاہور رانا ندیم انجم کریں گے۔

(جاری ہے)

ٹرائلز میں انڈر30کھلاڑی بمعہ شناختی کارڈ شریک ہوں گے ٹرائلز میں سمر گیمز 2024کیلئے لاہور ڈویژن کی والی بال ٹیم کیلئے کھلاڑیوں کا چناؤ کیا جائے گا، اس طرح پنجاب کے تمام ڈویژنز کی ٹیموں کیلئے ٹرائلز اپنے ڈویژن میں 25اور 26مئی کو ہورہے ہیں۔
وقت اشاعت : 24/05/2024 - 20:55:15

متعلقہ عنوان :